صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2172
«إن لله مائة رحمة أنزل منها رحمة واحدة بين الجن والإنس والبهائم والهوام فبها يتعاطفون وبها يتراحمون وبها تعطف الوحوش على ولدها وأخر تسعا وتسعين رحمة يرحم بها عباده يوم القيامة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بے شک اللہ کی سو رحمتیں ہیں۔ اس نے ان میں سے صرف ایک رحمت جنوں، انسانوں، چوپایوں اور کیڑے مکوڑوں کے درمیان نازل فرمائی ہے۔ اسی کے ذریعے وہ ایک دوسرے سے شفقت کرتے ہیں، اسی کے ذریعے وہ ایک دوسرے پر رحم کرتے ہیں، اور اسی کے ذریعے وحشی جانور اپنے بچوں سے پیار کرتے ہیں۔ اور اس نے ننانوے رحمتیں مؤخر (محفوظ) کر رکھی ہیں، جن کے ذریعے وہ قیامت کے دن اپنے بندوں پر رحم فرمائے گا۔“