صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 216
«أخاف عليكم ستا: إمارة السفهاء وسفك الدم وبيع الحكم وقطيعة الرحم ونشوا يتخذون القرآن مزامير وكثرة الشرط»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”میں تم پر چھ چیزوں کا خوف رکھتا ہوں: بے وقوفوں کی حکومت، خون ریزی، فیصلے (منصبِ قضاء) کی خرید و فروخت، قطع رحمی، ایسی نوجوان نسل جو قرآن کو گانے بجانے کا آلہ بنا لے گی اور پولیس (ظالم اہلکاروں) کی کثرت۔“