حدیث نمبر: 217
«أخبرك بعمل إن أخذت به أدركت من كان قبلك وفت من يكون بعدك إلا أحدا أخذ بمثل ذلك, تسبح خلف كل صلاة ثلاثا وثلاثين وتكبر ثلاثا وثلاثين وتحمد أربعا وثلاثين»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”کیا میں تمہیں ایسا عمل نہ بتاؤں کہ اگر تم اسے اپنا لو تو ان لوگوں کو پا لو گے جو تم سے پہلے گزر چکے اور ان سے آگے نکل جاؤ گے جو تمہارے بعد آئیں گے، سوائے اس شخص کے جو اسی کی مثل عمل کرے، تم ہر نماز کے بعد تینتیس بار «سُبْحَانَ اللَّهِ»، تینتیس بار «اللَّهُ أَكْبَرُ» اور چونتیس بار «الْحَمْدُ لِلَّهِ» پڑھا کرو۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 217
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم هـ ابن خزيمة الضياء] عن أبي ذر. الصحيحة ١١٢٥.