حدیث نمبر: 2157
«إن لكل نبي دعوة قد دعا بها في أمته فاستجيب له وإني اختبأت دعوتي شفاعة لأمتي يوم القيامة»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بے شک ہر نبی کی ایک (خاص) دعا ہوتی ہے جو اس نے اپنی امت کے حق میں مانگی اور وہ قبول کر لی گئی، لیکن میں نے اپنی وہ دعا قیامت کے دن اپنی امت کی شفاعت کے لیے چھپا کر (محفوظ) رکھی ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 2157
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم ق] عن أنس. مختصر مسلم ٩٥.