صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2152
«إن لكل عمل شرة ولكل شرة فترة فمن كان فترته إلى سنتي فقد اهتدى ومن كانت إلى غير ذلك فقد هلك»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بے شک ہر عمل کے لیے ایک جوش ہوتا ہے، اور ہر جوش کے بعد ایک سستی کا وقت آتا ہے۔ پس جس کی سستی (اور ٹھہراؤ) میری سنت کی طرف ہو تو وہ ہدایت پا گیا، اور جس کی سستی اس کے علاوہ کسی اور طرف (یعنی بدعت یا گناہ کی طرف) ہو تو وہ ہلاک ہو گیا۔“