صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2151
«إن لكل شيء شرة ولكل شرة فترة فإن صاحبها سدد وقارب فارجوه وإن أشير إليه بالأصابع فلا تعدوه»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بے شک ہر عمل کے لیے ایک جوش و ولولہ ہوتا ہے، اور ہر جوش کے بعد ایک سستی (اور ٹھہراؤ) کا وقت آتا ہے۔ پس اگر اس کا صاحب (یعنی عمل کرنے والا) میانہ روی اور اعتدال پر قائم رہے تو اس سے بھلائی کی امید رکھو، اور اگر (وہ دکھاوا کرے یہاں تک کہ) اس کی طرف انگلیاں اٹھنے لگیں تو پھر اسے شمار نہ کرو (یعنی وہ کسی لائق نہیں)۔“