صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2126
«إن في الجنة مائة درجة أعدها الله للمجاهدين في سبيل الله ما بين الدرجتين كما بين السماء والأرض فإذا سألتم الله فسلوه الفردوس فإنه أوسط الجنة وأعلى الجنة وفوقه عرش الرحمن ومنه تفجر أنهار الجنة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جنت میں سو درجے ہیں جو اللہ تعالیٰ نے اپنے راستے میں جہاد کرنے والوں کے لیے تیار کیے ہیں۔ دو درجوں کے درمیان اتنا فاصلہ ہے جتنا آسمان اور زمین کے درمیان ہے۔ پس جب تم اللہ سے مانگو تو فردوس مانگا کرو، کیونکہ وہ جنت کا درمیانی اور جنت کا سب سے اعلیٰ درجہ ہے، اور اس کے اوپر رحمن کا عرش ہے، اور وہیں سے جنت کی نہریں پھوٹتی ہیں۔“