حدیث نمبر: 2121
«إن في الجنة بابا يقال له: الريان يدخل منه الصائمون يوم القيامة لا يدخل منه أحد غيرهم يقال: أين الصائمون؟ فيقومون فيدخلون منه فإذا دخلوا أغلق فلم يدخل منه أحد»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جنت میں ایک دروازہ ہے جسے «الرَّيَّانُ» کہا جاتا ہے۔ قیامت کے دن اس دروازے سے صرف روزے دار داخل ہوں گے، ان کے علاوہ کوئی اور داخل نہیں ہوگا۔ پکارا جائے گا: روزے دار کہاں ہیں؟ تو وہ کھڑے ہوں گے اور اس میں سے داخل ہو جائیں گے۔ جب وہ داخل ہو جائیں گے تو دروازہ بند کر دیا جائے گا، پھر اس سے کوئی داخل نہیں ہوگا۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 2121
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم ق] عن سهل بن سعد.