حدیث نمبر: 2120
«إن في الجمعة لساعة لا يوافقها عبد مسلم وهو قائم يصلي يسأل الله فيها خيرا إلا أعطاه الله إياه»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جمعہ کے دن ایک ایسی گھڑی ہوتی ہے کہ اگر کوئی مسلمان بندہ اسے اس حال میں پا لے کہ وہ کھڑا نماز پڑھ رہا ہو اور اللہ سے کسی بھلائی کا سوال کرے، تو اللہ تعالیٰ اسے وہ چیز ضرور عطا فرما دیتا ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 2120
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [مالك حم م ن هـ] عن أبي هريرة. مختصر مسلم ٤٠١.