صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2119
«إن فلانا أهدى إلي ناقة فعوضته منها ست بكرات فظل ساخطا لقد هممت أن لا أقبل هدية إلا من قرشي أو أنصاري أو ثقفي أو دوسي»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”فلاں شخص نے مجھے ایک اونٹنی ہدیہ کی تو میں نے اس کے بدلے اسے چھ جوان اونٹنیاں دیں، مگر وہ پھر بھی ناراض رہا۔ میں نے ارادہ کر لیا ہے کہ اب قریشی، انصاری، ثقفی یا دوسی کے علاوہ کسی کا ہدیہ قبول نہیں کروں گا۔“