صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2077
«إن رجلا كان قبلكم رغسه الله مالا فقال لبنيه لما حضر: أي أب كنت لكم؟ قالوا: خير أب قال: إني لم أعمل خيرا قط فإذا مت فأحرقوني ثم اسحقوني ثم ذروني في يوم عاصف ففعلوا فجمعه الله فقال: ما حملك؟ قال: مخافتك فتلقاه برحمته»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بےشک تم سے پہلے ایک شخص کو اللہ نے بہت مال و دولت دی تھی، جب اس کی موت کا وقت آیا تو اس نے اپنے بیٹوں سے کہا: میں تمہارے لیے کیسا باپ ثابت ہوا ہوں؟ انہوں نے کہا: آپ بہترین باپ تھے۔ اس نے کہا: میں نے کبھی کوئی بھلا کام نہیں کیا، لہذا جب میں مر جاؤں تو مجھے جلا دینا، پھر مجھے پیس ڈالنا، پھر کسی طوفانی ہوا والے دن مجھے بکھیر دینا۔ انہوں نے ایسا ہی کیا۔ تو اللہ نے اسے جمع کیا اور پوچھا: تجھے کس چیز نے اس پر آمادہ کیا تھا؟ اس نے کہا: آپ کے خوف نے! تو اللہ نے اسے اپنی رحمت سے نواز دیا۔“