صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2075
«إن رجلا قال: والله لا يغفر الله لفلان قال الله: من ذا الذي يتألى علي أن لا أغفر لفلان؟! فإني قد غفرت لفلان وأحبطت عملك»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بےشک ایک شخص نے کہا: اللہ کی قسم! اللہ فلاں شخص کو ہرگز معاف نہیں کرے گا۔ تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: کون ہے جو میری ذات پر قسم اٹھاتا ہے کہ میں فلاں کو معاف نہیں کروں گا؟! بےشک میں نے فلاں کو معاف کر دیا ہے اور تیرے (عبادت کے) عمل کو ضائع کر دیا ہے۔“