حدیث نمبر: 2064
«إن خير التابعين رجل يقال له: أويس وله والدة هو بها بر لو أقسم على الله لأبره وكان به بياض فمروه فليستغفر لكم»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بیشک تابعین میں سب سے بہترین شخص وہ ہے جسے اویس کہا جائے گا، اس کی ایک والدہ ہے جس کے ساتھ وہ بہت نیکی کرنے والا ہے، اگر وہ اللہ کی قسم اٹھا لے تو اللہ اس کی قسم کو ضرور پورا کر دے گا، اس کے جسم پر سفیدی (برص) کا نشان ہے، لہٰذا تم اس سے کہنا کہ وہ تمہارے لیے مغفرت کی دعا کرے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 2064
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [م] عن عمر. مختصر مسلم ١٧٤٨.