حدیث نمبر: 2060
"إن حوضي من عدن إلى عمان البلقاء ماؤه أشد بياضا من اللبن وأحلى من العسل أكاويبه عدد النجوم من شرب منه شربة لم يظمأ بعدها أبدا أول الناس ورودا عليه فقراء المهاجرين: الشعث رؤوسا الدنس ثيابا الذين لا ينكحون المنعمات ولا تفتح لهم
السدد الذين يعطون الحق الذي عليهم ولا يعطون الذي لهم"
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بیشک میرا حوض عدن سے عمانِ بلقاء تک ہے، اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھا ہے، اس کے پینے کے برتن ستاروں کی تعداد کے برابر ہیں، جو شخص اس سے ایک گھونٹ پی لے گا اسے اس کے بعد کبھی پیاس نہیں لگے گی، حوض پر سب سے پہلے آنے والے لوگ مہاجرین کے فقراء ہوں گے: جن کے بال بکھرے ہوئے ہوں گے، کپڑے میلے ہوں گے، جن سے خوشحال اور مالدار عورتیں نکاح نہیں کرتی ہیں اور جن کے لیے بڑے دروازے نہیں کھولے جاتے، وہ لوگ جو اپنا فرض تو پورا کرتے ہیں لیکن انہیں ان کا حق نہیں دیا جاتا۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 2060
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم ت هـ ك] عن ثوبان. المشكاة ٥٥٩٢.