صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
«إن حوضي لأبعد من أيلة إلى عدن والذي نفسي بيده لآنيته أكثر من عدد نجوم السماء ولهو أشد بياضا من اللبن وأحلى من العسل والذي نفسي بيده إني لأذود عنه كما يذود الرجل الإبل الغريبة عن حوضه قالوا: يا رسول الله أوتعرفنا؟ قال: نعم تردون علي الحوض غرا محجلين من آثار الوضوء ليست لأحد غيركم»(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بیشک میرا حوض ایلہ سے عدن تک کے فاصلے سے بھی زیادہ وسیع ہے، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اس کے برتن آسمان کے ستاروں کی تعداد سے بھی زیادہ ہیں، وہ دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھا ہے، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! بیشک میں اس سے (غیروں کو) اس طرح ہٹاؤں گا جس طرح کوئی آدمی اجنبی اونٹوں کو اپنے حوض سے ہٹاتا ہے۔ صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ ہمیں پہچانیں گے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ہاں! تم وضو کے اثرات کی وجہ سے چمکتے ہوئے سفید پیشانی اور ہاتھ پاؤں والے حوض پر آؤ گے، اور یہ خصوصیت تمہارے علاوہ کسی اور کے لیے نہیں ہوگی۔“