صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2046
«إن بني هشام بن المغيرة استأذنوني في أن ينكحوا ابنتهم علي بن أبي طالب فلا آذن ثم لا آذن ثم لا آذن إلا أن يريد ابن أبي طالب أن يطلق ابنتي وينكح ابنتهم فإنما هي بضعة مني يريبني ما أرابها ويؤذيني ما آذاها»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بیشک بنو ہشام بن مغیرہ نے مجھ سے اجازت مانگی ہے کہ وہ اپنی بیٹی کا نکاح علی بن ابی طالب سے کر دیں، لیکن میں ہرگز اجازت نہیں دوں گا، میں ہرگز اجازت نہیں دوں گا، میں ہرگز اجازت نہیں دوں گا، سوائے اس کے کہ ابن ابی طالب میری بیٹی کو طلاق دے دیں اور ان کی بیٹی سے نکاح کر لیں، کیونکہ وہ (فاطمہ) میرے جسم کا ٹکڑا ہے، جو بات اسے ناگوار گزرتی ہے وہ مجھے بھی ناگوار گزرتی ہے اور جو بات اسے تکلیف دیتی ہے وہ مجھے بھی تکلیف دیتی ہے۔“