صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2042
«إن بني إسرائيل افترقت على إحدى وسبعين فرقة وإن أمتي ستفترق على اثنتين وسبعين فرقة كلها في النار إلا واحدة وهي: الجماعة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بیشک بنی اسرائیل اکہتر (71) فرقوں میں بٹ گئے تھے، اور بیشک میری امت عنقریب بہتر (72) فرقوں میں بٹ جائے گی، وہ سب کے سب جہنم میں جائیں گے سوائے ایک کے، اور وہ «الْجَمَاعَةُ» (یعنی سنت پر قائم رہنے والی جماعت) ہے۔“