حدیث نمبر: 2039
«إن بعدي من أمتي قوما يقرءون القرآن لا يجاوز حلاقمهم يمرقون من الدين كما يمرق السهم من الرمية ثم لا يعودون إليه شر الخلق والخليقة»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بیشک میرے بعد میری امت میں کچھ ایسے لوگ ہوں گے جو قرآن پڑھیں گے لیکن وہ ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا، وہ دین سے اس طرح نکل جائیں گے جیسے تیر شکار کے پار نکل جاتا ہے، پھر وہ اس کی طرف کبھی نہیں لوٹیں گے، وہ تمام مخلوق میں سب سے بدترین لوگ ہیں۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 2039
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم م هـ] عن أبي ذر ورافع بن عمرو الغفاري معا١.