صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2037
«إن بالمدينة جنا قد أسلموا فإذا رأيتم منهم شيئا فآذنوه ثلاثة أيام فإن بدا لكم بعد ذلك فاقتلوه فإنما هو شيطان»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بیشک مدینہ میں کچھ جنات ہیں جو اسلام لا چکے ہیں، لہٰذا اگر تم ان (گھروں میں رہنے والے سانپوں) میں سے کسی کو دیکھو تو اسے تین دن تک خبردار کرو (کہ وہ چلا جائے)، پھر اگر اس کے بعد بھی وہ تمہیں نظر آئے تو اسے مار دو، کیونکہ وہ شیطان ہے۔“