صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2036
«إن بالمدينة أقواما ما سرتم مسيرا ولا أنفقتم من نفقة ولا قطعتم واديا إلا كانوا معكم فيه وهم بالمدينة حبسهم العذر»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بیشک مدینہ میں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں کہ تم نے جو بھی سفر کیا، یا جو بھی خرچ کیا، یا جو بھی وادی عبور کی، وہ اس میں (اجر و ثواب کے لحاظ سے) تمہارے ساتھ شریک رہے، حالانکہ وہ مدینہ ہی میں موجود ہیں، دراصل انہیں شرعی عذر نے روک رکھا تھا۔“