صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2029
«إن أهل الجنة يأكلون فيها ويشربون ولا يتفلون ولا يبولون ولا يتغوطون ولا يمتخطون ولكن طعامهم ذلك جشاء ورشح كرشح المسك يلهمون التسبيح والتحميد كما تلهمون أنتم النفس»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بیشک اہل جنت اس میں کھائیں گے اور پیئیں گے، لیکن نہ وہ تھوکیں گے، نہ پیشاب کریں گے، نہ قضاءِ حاجت کریں گے اور نہ ہی ناک سنکیں گے، بلکہ ان کا کھانا ایک ڈکار اور کستوری کی خوشبو جیسے پسینے کی صورت میں ہضم ہو جائے گا، اور ان کے دلوں میں اللہ کی تسبیح اور تحمید اسی طرح الہام کر دی جائے گی جس طرح تمہیں بلا تکلف سانس لینے کا الہام کیا گیا ہے۔“