صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2020
«إن أول ما يحاسب به العبد يوم القيامة من عمله الصلاة فإن صلحت فقد أفلح وأنجح وإن فسدت فقد خاب وخسر وإن انتقص من فريضة قال الرب: انظروا هل لعبدي من تطوع؟ فيكمل بها ما انتقص من الفريضة ثم يكون سائر عمله على ذلك»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بیشک قیامت کے دن بندے کے اعمال میں سے سب سے پہلے جس چیز کا حساب لیا جائے گا وہ نماز ہے۔ پس اگر وہ درست نکلی تو وہ کامیاب اور بامراد ہو گیا، اور اگر وہ خراب نکلی تو وہ ناکام اور خسارے میں رہ گیا۔ اور اگر اس کے فرضوں میں کچھ کمی ہوئی تو پروردگار فرمائے گا: دیکھو، کیا میرے بندے کے پاس کوئی نفل نماز ہے؟ تو ان نوافل کے ذریعے فرضوں کی کمی کو پورا کر دیا جائے گا، پھر اس کے باقی تمام اعمال کا بھی اسی طرح حساب لیا جائے گا۔“