حدیث نمبر: 2019
«إن أول ما نبدأ به في يومنا هذا أن نصلي ثم نرجع فننحر فمن فعل ذلك فقد أصاب سنتنا ومن ذبح قبل ذلك فإنما هو لحم قدمه لأهله ليس من النسك في شيء»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بیشک ہم اپنے اس (عیدِ قربان کے) دن جس کام سے آغاز کرتے ہیں، وہ یہ ہے کہ ہم پہلے نماز پڑھیں، پھر لوٹ کر آئیں اور قربانی کریں۔ پس جس نے ایسا کیا تو اس نے ہماری سنت کو پا لیا، اور جس نے اس (نماز) سے پہلے جانور ذبح کر لیا، تو وہ محض گوشت ہے جو اس نے اپنے گھر والوں کے لیے جلدی تیار کر لیا ہے، قربانی کے مناسک کے ساتھ اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 2019
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم ق ٣] عن البراء.