حدیث نمبر: 2018
«إن أول ما خلق الله القلم فقال له: اكتب قال: يا رب وما أكتب؟ قال: اكتب مقادير كل شيء حتى تقوم الساعة من مات على غير هذا فليس مني»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بیشک اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے جس چیز کو پیدا فرمایا وہ قلم ہے، پھر اس سے فرمایا: لکھ۔ اس نے عرض کیا: اے میرے رب! میں کیا لکھوں؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: قیامت قائم ہونے تک ہر چیز کی تقدیریں لکھ دے۔ پس جو شخص اس عقیدے کے علاوہ کسی اور عقیدے پر مرا، تو اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 2018
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [د] عن عبادة بن الصامت. شرح الطحاوية ٢٧١.