حدیث نمبر: 2007
«إن أمن الناس علي في ماله وصحبته أبو بكر ولو كنت متخذا خليلا لاتخذت أبا بكر خليلا ولكن أخوة الإسلام لا يبقين في المسجد خوخة إلا خوخة أبي بكر»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بیشک تمام لوگوں میں سے اپنے مال اور صحبت کے لحاظ سے مجھ پر سب سے زیادہ احسان ابوبکر کا ہے، اور اگر میں (اللہ کے سوا) کسی کو خلیل (گہرا دوست) بناتا تو ابوبکر کو خلیل بناتا، لیکن اسلام کی اخوت (کا رشتہ ہی کافی) ہے، مسجد میں کھلنے والی تمام کھڑکیاں بند کر دی جائیں سوائے ابوبکر کی کھڑکی کے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 2007
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [م ت] عن أبي سعيد. مختصر مسلم ١٦٢٢.