صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1984
«إن النطفة تقع في الرحم أربعين ليلة ثم يتسور عليها الملك الذي يخلقها فيقول: يا رب أذكر أو أنثى؟ فيجعله الله ذكرا أو أنثى ثم يقول: يا رب أسوي أو غير سوي؟ فيجعله الله سويا أو غير سوي ثم يقول: يا رب ما رزقه؟ ما أجله؟ ما خلقه؟ ثم يجعله الله شقيا أو سعيدا»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بیشک نطفہ رحم مادر میں چالیس دن تک رہتا ہے، پھر وہ فرشتہ اس پر اترتا ہے جسے اس کی تخلیق پر مقرر کیا گیا ہوتا ہے، وہ عرض کرتا ہے: اے میرے رب! یہ لڑکا ہوگا یا لڑکی؟ تو اللہ اسے لڑکا یا لڑکی بنا دیتا ہے۔ پھر وہ عرض کرتا ہے: اے میرے رب! یہ صحیح سالم ہوگا یا نقص والا؟ تو اللہ اسے مکمل یا نقص والا بنا دیتا ہے۔ پھر وہ پوچھتا ہے: اے میرے رب! اس کا رزق کتنا ہے؟ اس کی عمر کتنی ہے؟ اس کے اخلاق کیسے ہوں گے؟ پھر اللہ اسے بدبخت یا نیک بخت لکھ دیتا ہے۔“