صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1972
«إن النار أدنيت مني حتى نفخت حرها عن وجهي فرأيت فيها صاحب المحجن والذي بحر البحيرة وصاحب حمير وصاحبة الهرة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بیشک آگ (جہنم) میرے اتنے قریب کر دی گئی کہ میں نے اس کی تپش اپنے چہرے سے دور کرنے کے لیے پھونک ماری، پس میں نے اس میں خمدار لاٹھی والے کو، اس شخص کو جس نے (بتوں کے نام پر) بحیرہ (اونٹنی) کا کان چیرا تھا، حمیریوں کے ساتھی کو، اور بلی والی عورت کو (عذاب میں مبتلا) دیکھا۔“