صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1973
«إن الناس إذا رأوا الظالم فلم يأخذوا على يديه أوشك أن يعمهم الله بعقاب منه»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بیشک لوگ جب ظالم کو (ظلم کرتے) دیکھیں اور اس کا ہاتھ نہ پکڑیں (یعنی اسے ظلم سے نہ روکیں)، تو قریب ہے کہ اللہ تعالیٰ ان سب پر اپنا عذاب نازل فرما دے۔“