حدیث نمبر: 1954
«إن المكثرين هم المقلون يوم القيامة إلا من أعطاه الله تعالى خيرا فنفح فيه بيمينه وشماله وبين يديه وورائه وعمل فيه خيرا»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بیشک (دنیا میں) مال کی کثرت والے ہی قیامت کے دن (ثواب کے لحاظ سے) کم تر ہوں گے، سوائے اس شخص کے جسے اللہ تعالیٰ نے مال و دولت سے نوازا ہو اور وہ اسے اپنے دائیں، بائیں، آگے اور پیچھے (راہِ خدا میں) خرچ کرے اور اس مال کے ذریعے نیک اعمال کرے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 1954
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [ق] عن أبي ذر.