صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1912
«إن الله تعالى يقول: لأهون أهل النار عذابا لو أن لك ما في الأرض من شيء كنت تفتدي به؟ قال: نعم قال: فقد سألتك ما هو أهون من هذا وأنت في صلب آدم أن لا تشرك بي شيئا فأبيت إلا الشرك!»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بیشک اللہ تعالیٰ جہنم میں سب سے ہلکے عذاب والے شخص سے فرمائے گا: اگر تیرے پاس زمین کی تمام چیزیں ہوں تو کیا تو انہیں فدیے میں دے کر (اس عذاب سے) چھٹکارا پانا چاہے گا؟ وہ کہے گا: جی ہاں۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: جب تو آدم کی پشت میں تھا تو میں نے تجھ سے اس سے بھی بہت آسان چیز کا مطالبہ کیا تھا کہ میرے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ ٹھہرانا، مگر تو نے شرک کرنے کے سوا ہر بات سے انکار کر دیا۔“