صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
«إن الله تعالى يقول لأهل الجنة: يا أهل الجنة فيقولون: لبيك ربنا وسعديك! والخير في يديك فيقول: هل رضيتم؟ فيقولون: وما لنا لا نرضى وقد أعطيتنا ما لم تعط أحدا من خلقك فيقول: ألا أعطيكم أفضل من ذلك؟ فيقولون: يا رب وأي شيء أفضل من ذلك؟ فيقول: أحل عليكم رضواني فلا أسخط عليكم بعده أبدا»(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بیشک اللہ تعالیٰ جنتیوں سے فرمائے گا: اے جنت والو! وہ عرض کریں گے: ہمارے پروردگار! ہم حاضر ہیں، ہر سعادت تیرے ہاتھ میں ہے اور تمام بھلائی تیرے ہی پاس ہے۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: کیا تم راضی ہو گئے؟ وہ عرض کریں گے: بھلا ہم کیوں راضی نہ ہوں گے جبکہ تو نے ہمیں وہ کچھ عطا فرما دیا ہے جو اپنی مخلوق میں سے کسی اور کو نہیں دیا۔ اللہ فرمائے گا: کیا میں تمہیں اس سے بھی افضل چیز نہ عطا کروں؟ وہ عرض کریں گے: اے ہمارے رب! اس سے افضل اور کیا چیز ہو سکتی ہے؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: میں تم پر اپنی رضا مندی ہمیشہ کے لیے واجب کر دیتا ہوں، پس اس کے بعد میں تم پر کبھی ناراض نہیں ہوں گا۔“