حدیث نمبر: 1909
«إن الله تعالى يقول: إن عبدا أصححت له جسمه ووسعت عليه في معيشته تمضي عليه خمسة أعوام لا يفد إلي لمحروم»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بیشک اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: بیشک وہ بندہ جس کے جسم کو میں نے تندرست رکھا اور اس کی روزی میں فراخی دی، پھر اس پر پانچ سال گزر جائیں اور وہ میری طرف (بیت اللہ کے حج یا عمرہ کے لیے) نہ آئے تو وہ یقیناً محروم ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 1909
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [ع حب] عن أبي سعيد. الصحيحة ١٦٦٢: طس، هق، خط، عق، عد، هق –أبي هريرة.