صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1908
«إن الله تعالى يقول: إن العز إزاري والكبرياء ردائي فمن نازعني فيهما عذبته»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بیشک اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: عزت میری ازار ہے اور تکبر (بڑائی) میری چادر ہے، پس جو شخص ان دونوں میں سے کسی کے بارے میں مجھ سے جھگڑے گا (یعنی ان میں میری برابری کا دعویٰ کرے گا) تو میں اسے عذاب دوں گا۔“