حدیث نمبر: 1907
«إن الله تعالى يقول: إن الصوم لي وأنا أجزي به إن للصائم فرحتين: إذا أفطر فرح وإذا لقي الله تعالى فجزاه فرح والذي نفس محمد بيده لخلوف فم الصائم أطيب عند الله من ريح المسك»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بیشک اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: روزہ خاص میرے لیے ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا، روزے دار کے لیے دو خوشیاں ہیں: جب وہ افطار کرتا ہے تو خوش ہوتا ہے اور جب وہ اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرے گا تو اپنے رب کے عطا کردہ ثواب سے خوش ہوگا، اور اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد (ﷺ) کی جان ہے! روزے دار کے منہ کی بو اللہ کے نزدیک کستوری کی خوشبو سے بھی زیادہ پاکیزہ اور پسندیدہ ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 1907
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم م ن] عن أبي هريرة وأبي سعيد معا. مسلم ٣/١٥٨، مختصر مسلم ٥٧١.