صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1902
«إن الله تعالى يقبل الصدقة ويأخذها بيمينه فيربيها لأحدكم كما يربي أحدكم مهره حتى أن اللقمة لتصير مثل أحد»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بیشک اللہ تعالیٰ صدقہ قبول فرماتا ہے اور اسے اپنے دائیں ہاتھ میں لیتا ہے، پھر اسے تمہارے لیے اس طرح پالتا اور بڑھاتا ہے جیسے تم میں سے کوئی اپنے گھوڑے کے بچھڑے کو پالتا ہے، یہاں تک کہ ایک لقمہ بھی (بڑھ کر) احد پہاڑ کے برابر ہو جاتا ہے۔“