صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 19
«ائتدموا من هذه الشجرة - يعني الزيت - ومن عرض عليه طيب فليصب منه»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اس درخت سے سالن کھاؤ، یعنی زیتون سے، اور جس کے سامنے خوشبو پیش کی جائے تو اسے چاہیے کہ وہ اسے ضرور استعمال کرے۔“