صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
"إن الله تعالى يدني المؤمن فيضع عليه كنفه وستره من الناس ويقرره بذنوبه فيقول: أتعرف ذنب كذا؟ أتعرف ذنب كذا؟
فيقول: نعم أي رب حتى إذا قرره بذنوبه ورأى في نفسه أنه قد هلك قال: فإني قد سترتها عليك في الدنيا وأنا أغفرها لك اليوم ثم يعطى كتاب حسناته بيمينه; وأما الكافر والمنافق فيقول الأشهاد: هؤلاء الذين كذبوا على ربهم ألا لعنة الله على الظالمين"(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بے شک اللہ تعالیٰ مومن کو قیامت کے دن اپنے قریب کرے گا اور اس پر اپنی چادر ڈال دے گا اور اسے لوگوں سے چھپا لے گا، اور اس سے اس کے گناہوں کا اقرار کروائے گا، فرمائے گا: کیا تجھے فلاں گناہ یاد ہے؟ کیا تجھے فلاں گناہ یاد ہے؟ وہ کہے گا: ہاں اے میرے رب! یہاں تک کہ جب وہ اس سے اس کے سب گناہوں کا اقرار کروا لے گا اور وہ اپنے دل میں سمجھے گا کہ اب وہ ہلاک ہو گیا، تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: میں نے دنیا میں تیرے یہ گناہ چھپائے تھے اور آج میں انہیں تیرے لیے معاف کرتا ہوں، پھر اسے اس کے نیک اعمال کا نامہ اس کے دائیں ہاتھ میں دے دیا جائے گا۔ رہے کافر اور منافق، تو گواہ پکار کر کہیں گے: یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے رب پر جھوٹ باندھا تھا، خبردار! ظالموں پر اللہ کی لعنت ہے۔“