صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1895
«إن الله تعالى يرضى لكم ثلاثا ويكره لكم ثلاثا فيرضى لكم: أن تعبدوه ولا تشركوا به شيئا وأن تعتصموا بحبل الله جميعا ولا تفرقوا وأن تناصحوا من ولاه الله أمركم ويكره لكم: قيل وقال وكثرة السؤال وإضاعة المال»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بے شک اللہ تعالیٰ تمہارے لیے تین باتوں کو پسند فرماتا ہے اور تین باتوں کو ناپسند فرماتا ہے۔ وہ تمہارے لیے پسند فرماتا ہے: یہ کہ تم اس کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ، اور یہ کہ تم سب مل کر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور تفرقہ نہ ڈالو، اور یہ کہ جسے اللہ نے تمہارے معاملات کا ذمہ دار بنایا ہو اس کی خیرخواہی کرو۔ اور وہ تمہارے لیے ناپسند فرماتا ہے: بےفائدہ باتیں، کثرتِ سوال، اور مال ضائع کرنا۔“