صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1826
«إن الله مع القاضي ما لم يجر عمدا فإذا جار وكله إلى نفسه»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ اللہ تعالیٰ قاضی (فیصلہ کرنے والے) کے ساتھ ہوتا ہے جب تک کہ وہ جان بوجھ کر ظلم (ناانصافی) نہ کرے۔ پس جب وہ ظلم کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے اسی کے سپرد کر دیتا ہے (یعنی اپنی مدد ہٹا لیتا ہے)۔“