صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1810
«إن الله تعالى لم ينزل داء إلا أنزل له شفاء إلا الهرم فعليكم بألبان البقر فإنها ترم من كل شجر»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے کوئی ایسی بیماری نہیں اتاری جس کی شفا نازل نہ کی ہو، سوائے بڑھاپے کے۔ لہٰذا تم گائے کا دودھ استعمال کیا کرو، کیونکہ وہ ہر قسم کے درخت (اور جڑی بوٹیوں) سے چرتی ہے۔“