حدیث نمبر: 1805
«إن الله تعالى لم يبعث نبيا ولا خليفة إلا وله بطانتان: بطانة تأمره بالمعروف وتنهاه عن المنكر وبطانة لا تألوه خبالا ومن يوق بطانة السوء فقد وقي»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے کوئی نبی نہیں بھیجا اور نہ ہی کوئی خلیفہ بنایا مگر اس کے دو طرح کے مشیر (رازدار) ہوتے ہیں: ایک مشیروں کا گروہ وہ ہوتا ہے جو اسے نیکی کا حکم دیتا ہے اور برائی سے روکتا ہے، اور دوسرا مشیروں کا گروہ وہ ہوتا ہے جو اسے تباہ و برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتا، اور جسے برے مشیروں سے محفوظ رکھا گیا وہ یقیناً بچا لیا گیا۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 1805
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [خد ت] عن أبي هريرة. الصحيحة ١٦٤١: حم، خ تعليقا، الطحاوي، ك، هب.