صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1767
«إن الله تعالى خلق يوم خلق السموات والأرض مائة رحمة كل رحمة طباق ما بين السماء والأرض فجعل منها في الأرض رحمة فبها تعطف الوالدة على ولدها والوحش والطير بعضها على بعض وأخر تسعا وتسعين فإذا كان يوم القيامة أكملها بهذه الرحمة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بے شک اللہ تعالیٰ نے جس دن آسمانوں اور زمین کو پیدا فرمایا، اسی دن سو رحمتیں بھی پیدا فرمائیں، ہر رحمت آسمان و زمین کے درمیانی فاصلے کے برابر ہے۔ پھر اس نے ان میں سے صرف ایک رحمت زمین میں رکھی، جس کی وجہ سے ماں اپنے بچے پر شفقت کرتی ہے، اور وحشی جانور اور پرندے ایک دوسرے پر مہربانی کرتے ہیں، اور اس نے ننانوے رحمتیں مؤخر کر دیں، پس جب قیامت کا دن ہوگا تو وہ اس ایک رحمت کو ملا کر انہیں (سو) پورا کر دے گا۔“