صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1766
«إن الله خلق مائة رحمة فبث بين خلقه رحمة واحدة فهم يتراحمون بها وادخر عنده لأوليائه تسعة وتسعين»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بے شک اللہ تعالیٰ نے سو رحمتیں پیدا فرمائی ہیں، پھر اس نے اپنی مخلوق کے درمیان صرف ایک رحمت پھیلائی جس کی وجہ سے وہ ایک دوسرے پر رحم کرتے ہیں، اور اپنے نیک بندوں کے لیے ننانوے رحمتیں اپنے پاس ذخیرہ کر رکھی ہیں۔“