صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1761
«إن الله تعالى خلق الخلق حتى إذا فرغ من خلقه قامت الرحم فقال: مه؟ قالت: هذا مقام العائذ بك من القطيعة قال: نعم أما ترضين أن أصل من وصلك وأقطع من قطعك؟ قالت: بلى يا رب قال: فذلك لك»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بے شک اللہ تعالیٰ نے مخلوق کو پیدا فرمایا، یہاں تک کہ جب وہ اپنی مخلوق کی پیدائش سے فارغ ہو گیا تو رحم (رشتہ داری) کھڑا ہو گیا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: کیا بات ہے؟ اس نے عرض کیا: یہ اس کا مقام ہے جو قطع رحمی (رشتہ توڑنے) سے تیری پناہ مانگتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ہاں! کیا تو اس بات پر راضی نہیں کہ میں اس سے جڑوں جو تجھے جوڑے اور اسے کاٹ دوں جو تجھے کاٹے؟ اس نے عرض کیا: کیوں نہیں اے میرے رب! اللہ تعالیٰ نے فرمایا: تو یہ مقام تیرے لیے (مقرر کر دیا گیا) ہے۔“