حدیث نمبر: 1716
«إن الله استقبل بي الشام وولى ظهري اليمن وقال لي: يا محمد إني جعلت لك ما تجاهك غنيمة ورزقا وما خلف ظهرك مددا ولا يزال الإسلام يزيد وينقص الشرك وأهله حتى تسير المرأتان لا تخشيان إلا جورا والذي نفسي بيده لا تذهب الأيام والليالي حتى يبلغ هذا الدين مبلغ هذا النجم»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے میرا رخ شام کی طرف اور میری پیٹھ یمن کی جانب کی، اور مجھ سے فرمایا: اے محمد! میں نے آپ کے سامنے والے حصے کو آپ کے لیے مالِ غنیمت اور رزق بنا دیا ہے، اور آپ کی پشت کے حصے کو آپ کے لیے مددگار بنا دیا ہے۔ اسلام ہمیشہ بڑھتا رہے گا اور شرک اور مشرکین گھٹتے رہیں گے، یہاں تک کہ دو عورتیں اکٹھی سفر کریں گی اور انہیں کسی ظلم کے سوا کوئی خوف نہیں ہوگا۔ اور اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! دن اور رات اس وقت تک ختم نہیں ہوں گے جب تک کہ یہ دین وہاں تک نہ پہنچ جائے جہاں تک یہ ستارہ پہنچتا ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 1716
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [طب] عن أبي أمامة. الصحيحة ٣٥.