حدیث نمبر: 1710
«إن الله تعالى إذا أنزل سطواته على أهل نقمته فوافت آجال قوم صالحين فأهلكوا بهلاكهم ثم يبعثون على نياتهم وأعمالهم»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ اللہ تعالیٰ جب غضب کے مستحق لوگوں پر اپنے عذاب نازل فرماتا ہے اور اسی دوران کچھ نیک لوگوں کی موت کا وقت بھی آ جاتا ہے، تو وہ بھی ان کے ساتھ ہی ہلاک ہو جاتے ہیں۔ پھر (قیامت کے دن) وہ اپنی نیتوں اور اعمال کے مطابق اٹھائے جائیں گے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 1710
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [هب] عن عائشة. الصحيحة ١٦٢٢: حب.