حدیث نمبر: 1711
«إن الله تعالى إذا أنعم على عبد نعمة يحب أن يرى أثر النعمة عليه ويكره البؤس والتباؤس ويبغض السائل الملحف ويحب الحيي العفيف المتعفف»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ اللہ تعالیٰ جب کسی بندے پر کوئی نعمت انعام کرتا ہے تو اسے پسند ہے کہ اس کی نعمت کا اثر اس بندے پر نظر آئے، اور وہ خستہ حالی اور جان بوجھ کر مفلسی کا اظہار کرنے کو ناپسند کرتا ہے، چمٹ کر (اصرار سے) مانگنے والے سائل سے بغض رکھتا ہے، اور حیا دار، پاک دامن اور سوال کرنے سے بچنے والے کو پسند کرتا ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 1711
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [هب] عن أبي هريرة. الصحيحة ١٣٢٠.