حدیث نمبر: 1702
«إن الله أخذ ذرية آدم من ظهره ثم {أَشْهَدَهُمْ عَلَى أَنْفُسِهِمْ أَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ قَالُوا بَلَى} ثم أفاض بهم في كفيه فقال: هؤلاء في الجنة وهؤلاء في النار فأهل الجنة ميسرون لعمل أهل الجنة وأهل النار ميسرون لعمل أهل النار»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے آدم (علیہ السلام) کی پیٹھ سے ان کی اولاد کو نکالا، پھر ﴿أَشْهَدَهُمْ عَلَى أَنْفُسِهِمْ أَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ قَالُوا بَلَى﴾ ”انہیں خود ان کے اوپر گواہ بناتے ہوئے پوچھا: کیا میں تمہارا رب نہیں ہوں؟ انہوں نے جواب دیا: کیوں نہیں!“ [سورة الأعراف: 172] پھر انہیں اپنی دونوں مٹھیوں میں لے کر فرمایا: یہ لوگ جنت میں جائیں گے اور یہ لوگ جہنم میں جائیں گے۔ پس جنتیوں کے لیے جنتیوں والے اعمال آسان کر دیے جاتے ہیں اور جہنمیوں کے لیے جہنمیوں والے اعمال آسان کر دیے جاتے ہیں۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 1702
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [البزار طب هق] عن هشام بن حكيم. الصحيحة ٤٨.