حدیث نمبر: 1701
"إن الله أخذ الميثاق من ظهر آدم بنعمان يوم عرفة وأخرج من صلبه كل ذرية ذرأها فنثرهم بين يديه كالذر ثم
كلمهم قبلا قال: {َألَسْتُ بِرَبِّكُمْ قَالُوا بَلَى} "
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے عرفہ کے دن مقام نعمان (عرفات کی ایک وادی) میں آدم (علیہ السلام) کی پیٹھ سے عہد و پیمان لیا، اور ان کی پشت سے ان کی تمام وہ ذریت نکال لی جسے وہ پیدا کرنے والا تھا، پھر انہیں ان کے سامنے چیونٹیوں کی طرح پھیلا دیا۔ پھر ان سے روبرو کلام کرتے ہوئے فرمایا: ﴿أَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ قَالُوا بَلَى﴾ ”کیا میں تمہارا رب نہیں ہوں؟ سب نے جواب دیا: کیوں نہیں! (تو ہی ہمارا رب ہے)۔“ [سورة الأعراف: 172]

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 1701
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم ن ك هق١ في الأسماء] عن ابن عباس. شرح الطحاوية: ٢١٩، الصحيحة ١٦٢٣، السنة ٨٧.