حدیث نمبر: 1700
«إن الله أحدث في الصلاة أن لا تكلموا إلا بذكر الله وما ينبغي لكم وأن تقوموا لله قانتين»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے نماز کے حوالے سے یہ نیا حکم جاری فرمایا ہے کہ تم اس میں سوائے اللہ کے ذکر اور جو کچھ تمہارے لیے مناسب ہے، کوئی اور بات چیت نہ کرو اور اللہ کے سامنے باادب اور فرمانبردار بن کر کھڑے ہو۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 1700
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [ن] عن ابن مسعود. صحيح أبي داود ٨٥٧.